اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی فوج نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے صوبہ دیالہ کے علاقے مقدادیہ کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔
دھشتگرد ٹولے داعش نے صوبہ دیالہ کے ۳۲ گاوں پر قبضہ کر رکھا تھا جو گزشتہ چند دنوں میں عراقی فوج اور فداکار رضاکاروں کی جانفشانیوں نے آزاد ہو گئے۔
گزشتہ شب سے عراقی فوج اور رضاکاروں نے مقدادیہ علاقے میں آپریشن شروع کیا جس میں دس کلومیٹر تک دھشتگردوں کا صفایا کر دیا ہے۔
اس آپریشن میں جو گزشتہ رات سے مقدادیہ میں جاری ہے الغدیر ٹی وی چینل کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر علی انصاری شہید ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ الغدیر ٹی وی چینل عراق کی تنظیم البدر سے وابستہ ہے جو عراق میں سب سے پہلا عربی ٹی وی چینل ہے صدام ملعون کے سرنگونی کے بعد ۲۰۰۳ میں یہ چینل سیٹلائٹ پر آگیا تھا۔



